لاہور (اے بی این نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے ایڈہاک ریلیف الاؤنس دینے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے، جب کہ پنشنرز کو بھی نظرانداز نہیں کیا گیا اور ان کے لیے پنشن میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ معاشی دباؤ اور مہنگائی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ محکمہ خزانہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا، جس سے ہزاروں ملازمین براہ راست مستفید ہوں گے۔
یہ اقدام نہ صرف سرکاری ملازمین کے لیے امید کی کرن ہے بلکہ حکومت کی جانب سے عوام دوست پالیسیوں کے تسلسل کا بھی اظہار ہے۔ موجودہ مالی سال کے بجٹ میں اس فیصلے کو ایک اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے جو کہ عوامی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔واضح رہے کہ اس فیصلے سے ملک بھر کے دیگر صوبے بھی متاثر ہو سکتے ہیں، اور ممکنہ طور پر وہ بھی اپنے بجٹ میں اسی طرز کے ریلیف اقدامات پر غور کریں گے۔
مزید پڑھیں :قاسم اور سلیمان والد کی رہائی کی مہم لیڈ کرنا چاہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے، شاہد خٹک