اہم خبریں

11 تا 17 جولائی مون سون بارشیں

پشاور ( اے بی این نیوز       )خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 11 تا 17 جولائی شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کے مطابق دیر، سوات، چترال، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بنوں، ڈی آئی خان سمیت دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
بارش کے دوران تیز ہوائیں، گرج چمک اور ژالہ باری کا بھی خدشہ۔ گلیات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان میں ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ۔
ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور امدادی اداروں کو الرٹ جاری، پیشگی اقدامات کی ہدایت۔ حساس مقامات اور شاہراہوں پر ٹریفک کنٹرول کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ فصلیں جلدی کاٹنے اور مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت۔
مزید پڑھیں :پہلگام کے بعد بھارت فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان کے ذریعے مذموم عزائم بڑھا رہا ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

متعلقہ خبریں