راولپنڈی ( اے بی این نیوز )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ فورم کا بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز کے حملوں میں شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ فورم نے دہشت گردوں کے خلاف حالیہ کامیابیوں کا جائزہ لیا۔ فورم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ
ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی مسلح افواج کی اولین ترجیح ہے۔ بھارتی پراکسیز کے خلاف فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں ناگزیر ہیں۔
پہلگام کے بعد بھارت فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان کے ذریعے مذموم عزائم بڑھا رہا ہے۔
فورم کو فیلڈ مارشل کے امریکہ، ایران، ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب اور یو اے ای کے کامیاب دوروں پر بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ دورۂ امریکہ کے دوران اعلیٰ امریکی قیادت کو پاکستان کا مؤقف براہ راست پیش کیا گیا۔
فورم نے مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورتحال میں طاقت کے بڑھتے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا۔ فورم نے مزید کہا کہ پاکستان کو خود انحصاری، قومی اتحاد اور عزم کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ
بھارت کی تیسری طاقت کو شامل کرنے کی کوشش بلاک پولیٹکس کا ہتھکنڈہ ہے۔ دنیا بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اور ہندوتوا انتہاپسندی سے بدظن ہوتی جا رہی ہے۔فورم کو جنگ کی بدلتی نوعیت پر پاک فوج کی حکمت عملی اور جدت پر بریفنگ۔
فیلڈ مارشل نے پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی ٹرائی سروسز ہم آہنگی کو سراہا۔ فیلڈ مارشل کا ملک کو درپیش تمام خطرات کے خلاف پاک فوج کی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں :وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا روسی ڈپٹی وزیر توانائی سے ملاقات،باہمی تعاون بڑھانے پر گفتگو
