اہم خبریں

بارش نے لاہور کو ڈبودیا

لاہور (اے بی این نیوز     )چند گھنٹوں کی بارش نے لاہور کو ڈبودیا ۔ ہر طرف پانی ہی پانی ۔ مجموعی طور پر 136 ملی میٹر بارش کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ نشتر ٹاؤن میں سب سے زیادہ 178 ملی میٹر ۔ اقبال ٹاؤن اور پانی والا تالاب کے علاقوں میں 175 ملی میٹر بارش ریکارڈ ۔ لکشمی چوک، گڑھی شاہو، مال روڈ، سول سیکرٹریٹ، ساندہ، چوبرجی، سمن آباد، ملتان روڈ، اقبال ٹاؤن، جیل روڈ، فیروزپورروڈ، کینال روڈ، اچھرہ، ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، نشتر ٹاؤن، جوہرٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ اور کاہنہ سمیت کئی علاقوں بارش کا پانی کھڑا ہو گیا۔ بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر۔ 260 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ۔ کئی علاقوں بجلی سے محروم ۔

یکی گیٹ میں بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ۔ ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہر کے مرکزی علاقوں کو فوری کلیئر کرنے کا حکم ۔ نکاسی آب کیلئے انتظامی افسران اور واسا حکام کو فیلڈ میں پہنچنے کی ہدایت۔ لاہورشہر میں موسلادھار بارش سے ہسپتال بھی زیر آب۔ جناح ہسپتال اور جنرل ہسپتال کے داخلی راستوں پر بارش کا پانی جمع ۔ مریضوں اور لواحقین کودشواری کا سامنا ۔ جناح ہسپتال کے کئی کمروں کی چھتوں سے بھی پانی ٹپکنے لگا۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کی تاریخ سامنے آگئی

متعلقہ خبریں