اہم خبریں

اسلام آباد میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کی تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد(اے بی این نیوز) کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) 15 سے 17 جولائی تک بڑے کمرشل پلاٹوں کی کھلی نیلامی کرنے کیلیے تیار ہے جو اسلام آباد کے رئیل اسٹیٹ، سیاحت و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے اہم مواقع فراہم کریگی۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کا اقدام اسلام آباد کو کھیلوں، تفریح اور اقتصادی ترقی کیلیے ایک علاقائی مرکز میں تبدیل کرنے کے وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے۔نیلامی سے متعلق اعلان گزشتہ روز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیا گیا۔

سی ڈی اے کے سینئر افسران بشمول فنانس، ماحولیات، انجینئرنگ اور پلاننگ کے ممبران کے ساتھ ساتھ انفورسمنٹ، سپورٹس اور ڈی ایم اے ونگز کے ڈائریکٹرز نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے دوران چیئرمین محمد علی رندھاوا نے حکام کو ہدایت کی کہ نیلامی میں حصہ لینے والے سرمایہ کاروں کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں جس میں بلیو ایریا پارکنگ پلازہ جیسے اسٹریٹجک علاقوں میں واقع تقریباً 46 کمرشل پلاٹ اور دکانیں شامل ہیں۔محمد علی رندھاوا نے کہا کہ قابل اعتماد سرمایہ کاروں کو راغب کرنےکیلئے سی ڈی اے کو شفافیت، معلومات تک رسائی اور نیلامی کے عمل کو مؤثر طریقے سے ہینڈل کرنے کو یقینی بنانا چاہیے۔

انہوں نے مخصوص معلوماتی کاؤنٹرز اور بوتھ قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا جہاں پلاٹوں، نیلامی کے عمل اور متعلقہ سہولیات کے بارے میں جامع تفصیلات فراہم کی جا سکیں۔نیلامی کی کیٹیگری میں ہوٹلوں، ریسٹورنٹس، ڈیجیٹل کیوسک، فوڈ کورٹس اور تفریحی کیلئے تجارتی مقامات شامل ہیں جبکہ اہم مقامات میں گندھارا ہیریٹیج اینڈ سٹیزن سینٹر، میلوڈی فوڈ اسٹریٹ، لیک ویو پارک، اور سید پور ولیج شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: صدر زرداری سے استعفیٰ لینے یا آرمی چیف کے صدر بننے کی تجویز زیر غور نہیں ،محسن نقوی

متعلقہ خبریں