اہم خبریں

امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں120 ہوگئیں

ٹیکساس (اے بی این نیوز)امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 120 ہوگئی۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے نظام زندگی شدید متاثر ہے جب کہ طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد اب 120 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے کیر کاؤنٹی کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں سے اب تک 96 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں 36 بچے بھی شامل ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق سیلاب کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم اب بھی 170 سے زائد لوگ لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
مزید پڑھیں: خاران میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 3.8 ریکارڈ

متعلقہ خبریں