مارسئے (اے بی این نیوز)فرانس کے شہر مارسئے کے قریب جنگل میں آتشزدگی ، 110 افراد زخمی ، برطانوی میڈیا کے مطابق زخمی افراد میں 9 فائر فائٹر ، 22پولیس اہلکار شامل۔ گاڑی میں لگی آگ 860 ایکٹر رقبے پر پھیل گئی۔
تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ شہر کے قریب پہنچ چکی ہے۔ آگ کے باعث مارسئے ایئر پورٹ بند ، متعدد پروازیں معطل ۔ تیزی سے پھیلتی آگ کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر۔ 400 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں : عمران خان بیانیہ،لیڈر شپ خود نکلے
