اہم خبریں

ووٹرزکی مجموعی تعداد جانئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) ملک میں ووٹرزکی مجموعی تعداد13کروڑ44لاکھ28ہزار577تک جاپہنچی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں مردووٹرزکی اعداد7کروڑ21لاکھ24ہزار209ہوگئی۔
ملک میں خواتین ووٹرزکی تعداد6کروڑ23لاکھ4ہزار368ہے۔ اسلام آبادمیں رجسٹرڈووٹرزکی تعداد12لاکھ7ہزار287ہے۔ پنجاب میں رجسٹرڈوٹرزکی تعداد7کروڑ65لاکھ63ہزار243ہوگئی۔
بلوچستان میں ووٹرزکی تعداد56لاکھ13ہزار371ہوگئی۔ سندھ میں رجسٹرڈووٹرزکی تعداد2کروڑ81لاکھ70ہزار274ہوگئی۔ خیبرپختونخوامیں رجسٹرڈووٹرزکی تعداد2کروڑ28لاکھ74ہزار402تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں : طارق رضا پر جرم ثابت ہو گیا،سزا مل گئی

متعلقہ خبریں