اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) خیبرپختونخوا سے خواتین کی 2 مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی کل سے جمع ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے کوٹے پر قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کا انتخابی شیڈول جاری۔ الیکشن کمیشن کے مطابق
ریٹرننگ آفیسر فرید آفریدی نے پبلک نوٹس جاری کر دیا۔ کاغذات نامزدگی 10 جولائی تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ 11جولائی کو امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 جولائی تک مکمل کی جائے گی۔
اپیلیں 17 جولائی تک جمع، فیصلے 21 جولائی تک سنائے جائیں گے۔ 24 جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔
مزید پڑھیں :سب تحریک پر فوکس کریں، ظلم کیخلاف کھڑے ہوں،جو تحریک کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے وہ عہدوں سے ہٹ جائیں،عمران خان
