اہم خبریں

مری کا موسم شدید خراب، طغیانی کا خطرہ ،مقامی افراد اور سیاحوں کیلئےالرٹ جاری

راولپنڈی (اے بی این نیوز)مری کے بالائی علاقوں میں شدید بارش اور دھند چھا گئی، مری کا موسم خراب ہونے پر مقامی افراد اور سیاحوں کے لئے ہدایات جاری کر دی گئیں۔

مری میں بارشوں کا سلسلہ گزشتہ دو دنوں سے جاری ہے، ضلعی انتظامیہ نے مقامی افراد اور سیاحوں سے کہا ہے کہ ندی نالوں سے دور رہیں، طغیانی کا خطرہ ہے۔

سیاحوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے، کہا گیا ہے کہ بارش اور دھند میں گاڑیوں میں فوگ لائٹ کا استعمال لازمی کریں۔

ضلعی انتظامیہ مری کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ موجود ہے، موسم شدید خراب ہونے کی وجہ سے مقامی افراد کو بھی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مری میں سیاحوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق مری سمیت شمالی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ، توہین مذہب کیس،ہنی ٹریپ میں ملوث کومل اسماعیل کا شناختی کارڈ بلا ک کرنے کا حکم

متعلقہ خبریں