واشنگٹن ( اے بی این نیوز)امریکی وزارتِ خارجہ کی ایک یادداشت، جو 23 جون کو جاری کی گئی اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی طرف سے دستخط شدہ ہے، کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے احمد الشرع جولانی کی تنظیم تحریر الشام ( پرانی جبھۃ النصرۃ ) کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کی فہرست سے ہٹا دیا ہے۔
یہ یادداشت پیر کے روز آن لائن شائع ہوئی اور اسے منگل کو سرکاری طور پر وفاقی رجسٹر میں شائع کیا جائے گا۔یہ امریکی اقدام شام پر عائد امریکی پابندوں کو تدریجی طور پر ہٹانے کے سلسلے میں اٹھایا گیا ایک قدم ہے۔
ہئیة تحریر الشام شام میں القاعدہ کا ایک سابق گروپ تھی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنی یادداشت میں لکھا ہے کہ اٹارنی جنرل اور وزیر خزانہ سے مشاورت کے بعد میں نے جبهة النصرة، جو ہیئة تحریر الشام (اور دیگر ناموں) کے نام سے بھی جانی جاتی ہے، کی غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کے طور پر درجہ بندی ختم کر دی ہے۔
صدر ٹرمپ نے ایک ہفتہ قبل ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس کے ذریعے شام پر عائد امریکی پابندیوں کا پروگرام ختم کیا گیا تاکہ شام کو عالمی مالیاتی نظام سے الگ تھلگ رکھنے کی پالیسی کو ختم کیا جا سکے اور سول جنگ کے بعد دوبارہ تعمیر کے امریکی وعدے پر عمل درآمد کیا جا سکے۔
احمد الشرع کی قیادت میں ہیئة تحریر الشام نے شام کے سابق صدر بشار الاسد کو ہٹانے کے لیے دیگر مسلح اپوزیشن گروپوں کے ساتھ مل کر حملہ کیا تھا۔ اس تنظیم نے کئی سال قبل القاعدہ سے اپنے تعلقات ختم کر لیے تھے اور اب دعویٰ کرتی ہے کہ وہ ایک ایسی جمہوری شام بنانا چاہتی ہے جو کسی کو خارج نہ کرے۔ احمد الشرع نے مئی میں ریاض میں امریکی صدر سے ملاقات کی تھی جس کے بعد ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ شام پر عائد امریکی پابندیاں ہٹائیں گے۔
وفاقی حکومت کا پنشن میں اضافہ کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری