اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یورپی ملک سویڈن نے اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ 7 جولائی سے پاکستانی شہری سویڈن کے لیے شینجن ویزا کی درخواست دے سکیں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق سویڈن کا ویزا صرف 90 دن کی مختصر مدت کے قیام کے لیے جاری ہوگا، ویزا سروسز کی بحالی دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی عکاس ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دو طرفہ سیاسی مشاورت 2 جولائی کو اسٹاک ہوم میں ہوئی تھی، پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری یورپ نے کی تھی۔
سویڈش وفد کی سربراہی ڈائریکٹڑ جنرل گلوبل افیئرز نے کی تھی۔
مزیدپڑھیں:مری میں موسم انتہائی خوشگوار، بادل زمین پر آگئے