گلگت(اے بی این نیوز)آج حوالدار لالک جان شہید(نشان حیدر) کا 26واں یومِ شہادت پوری عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ہوا۔
علماء کرام نے شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔علماء کرام نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانات کو فراموش نہیں کرتیں۔
شہداء کا لہو ہم پر قرض ہے،شہداء کی قربانیاں ہم سب پر قرض ہیں،اپنے شہداء کی تکریم ہر ایک پر لازم ہے، شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا،شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں، اور اپنے رب کی بارگاہ سے رزق پاتے ہیں، شہداء کی قربانیاں یہ درس دیتی ہیں کہ وطن کی حفاظت اور محبت میں جانوں کا نذرانہ دینا بھی خوش نصیبی ہے، شہید حوالدار لالک جان دھرتی کا بہادر بیٹا تھا جو ہمیشہ ہر دل میں زندہ رہے گا۔
مزید پڑھیں: مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے