اہم خبریں

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کرگئے

کراچی (اے بی این نیوز)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماعبدالستار بچانی 78 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔اہل خانہ کے مطابق عبد الستار بچانی کراچی کےہسپتال میں زیر علاج تھے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر سیاسی رہنما عبد الستار بچانی انتقال کر گئے ، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے ان پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی کے انتقال پر صوبائی وزراء شرجیل میمن، ضیاء لنجار، ذوالفقار شاہ، نثار کھوڑو اور وقار مہدی نے اظہار افسوس اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں: ہری پور،پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ،درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع

متعلقہ خبریں