ثنا (اے بی این نیوز)اسرائیل نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کے بعد یمن میں حوثیوں کے خلاف پہلی مرتبہ حملے کئے ہیں جبکہ یمنی حوثیوں نے بحیرہ احمر میں یونانی مال بردار جہاز کو تباہ کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق یمن پر اسرائیلی حملوں میں یمن کی بحیرہ احمر کے کنارے واقع اہم بندرگاہوں اور ایک بجلی گھر کو ہدف بنایا گیا۔ اسرائیلی وزیردفاع کے مطابق الحدیدہ، الصلیف، راس عیسیٰ پرحملہ کیا گیا۔اس حملے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی رپورٹ نہیں آئی۔
حوثیوں کے سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرحا نے کہا کہ یمنی بندرگاہوں، بجلی گھروں اور دیگر شہری سہولتوں کو نشانہ بنانا شہریوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے اور اس کا کسی فوجی کارروائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیل کو حوثیوں کی طرف سے مسلسل میزائل اور راکٹ حملوں کا سامنا ہے، جو فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر اسرائیل کو نشانہ بناتے ہیں۔
دوسری جانب حوثیوں کی جانب سے بھی بحیرہ احمر میں حملے جاری ہیں، یونانی مال بردارجہازکو تباہ کردیا۔ برطانوی میری ٹائم اتھارٹی کے مطابق عملے کے تمام ارکان کو بچالیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت کا رافیل طیاروں سمیت 4 پائلٹس مارے جانے کا اعتراف