اہم خبریں

اب یا تو واپسی یا جیل! ایران کا افغانوں کے خلاف بڑا ایکشن

تہران (اے بی این نیوز   )ایران نے لاکھوں افغانوں کو ملک چھوڑنے یا گرفتاری کا حکم دیا۔ ایران نے اپنی سرزمین پر مقیم لاکھوں افغانوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے یا گرفتاری کا سامنا کرنے کا حکم دیا ہے۔یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ یہ اقدامات اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے کر رہے ہیں لیکن اس فیصلے سے لاکھوں افغان خاندان شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق مارچ سے اب تک 700,000 سے زائد افغان ایران چھوڑ چکے ہیں، جب کہ صرف گزشتہ ماہ کے دوران 230,000 افغان واپس افغانستان گئے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹوں میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران سے ڈی پورٹ کیے گئے ان افراد کو بسوں میں لاد کر افغان سرحد پر اتارا جا رہا ہے، جہاں وہ بھوکے، تھکے ہوئے اور بے بس ہو کر اترتے ہیں۔ ان خاندانوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جو گہری پریشانی اور الجھن میں ہیں۔

ایرانی حکومت کا موقف ہے کہ یہ اقدام قومی سلامتی کے لیے ضروری ہے لیکن بہت سے افغان شہری نہ صرف اس فیصلے کو غیر انسانی قرار دے رہے ہیں بلکہ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سے خاندانی نظام ٹوٹ رہا ہے اور افغانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید پڑ ھیں :خطرے کی گھنٹی! چین نے دے دی ایٹمی جنگ کی کھلی وارننگ

متعلقہ خبریں