راولپنڈی (اے بی این نیوز )گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کی یوم عاشورہ کے جلوس سے میڈیا ٹاک، انہوں نے کہا کہ میں جنڈ سے محرم کے جلوس سے ادھر پہنچا ہوں ۔ اج عظیم قربانی کا دن ہے ۔
کروڑوں لوگ آج سڑکوں پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا جا رہا ہے ۔
امام حسین محسن انسانیت ہیں۔ سیکیوریٹی کے انتظامات بہت بہترین کئے گئے ہیں ۔ ملک دشمن افراد تیلی لگا کر حالات خراب کرنے کا موقع چاہتے ہیں ۔ نیشنل ایکشن پلان کے بعد کچھ دشواریاں پیش آئی ہیں۔
چار دیواری میں عزاداری پر کسی قسم کی پابندی نہیں مگر کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں ہے۔ پورے پنجاب میں عاشورہ کے موقع پر صورتحال پر سکون ہیں ۔ ہم نے مل کر بہترین فضا کو قائم رکھنا ہے ۔
امن کمیٹی کے افراد دس دن سے پرامن جلوس اور مجالس کے انعقاد کے لئے کام کر رہے ہیں۔
مزید پڑ ھیں :یومِ عاشور حق و باطل کے درمیان ابدی لکیر کھینچنے کا دن ہے،پاکستان تحریک انصاف