اہم خبریں

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا الرٹ جاری،10 جولائی تک ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کی پیشین گوئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا الرٹ جاری۔ 10 جولائی تک ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان متاثر ہو سکتے ہیں۔
ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت۔ دریائے چناب، جہلم، سندھ، کابل اور ہنزہ میں پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان۔ مرالہ اور قادرآباد کے مقام پر کم درجے کا سیلاب متوقع۔
عوام کو محفوظ مقامات پر رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی اپیل۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔
مزید پڑ ھیں :امام حسین ؓ کا پیغام صرف ایک عقیدہ نہیں پوری انسانیت کے ضمیر کی آواز ہے،عظمیٰ بخاری

متعلقہ خبریں