اہم خبریں

ملک بھر یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )ملک بھر یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ چھوٹے بڑے شہروں میں عاشورہ کے جلوس منزل کی جانب رواں دواں ۔ کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر ختم ہوگا۔ راولپنڈی میں مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ سے برآمد ہوا۔ امام بارگاہ کرنل مقبول سے دوسرا جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل۔

لاہور میں مرکزی جلوس نثارحویلی سے برآمد ہوکر مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کربلاگامے شاہ اختتام پذیر ہوگا۔ کوئٹہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوا۔ ملتان میں استاد شاگرد کے قدیمی تعزیوں سمیت 25 سے زائد جلوس برآمد ۔ جلوسوں کے راستوں پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات۔ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی۔

مزید پڑ ھیں :بھارتی فوج اور حکومت آمنے سامنے، ناکامی کا بوجھ ایک دوسرے پر ڈالنے کی کوشش

متعلقہ خبریں