اہم خبریں

پاکستان نے 9 اور 10 مئی کو بھارت کو وہ سبق سکھایا جو ہمیشہ یاد رکھے گا: اسحاق ڈار

لاہور(نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے 9 اور 10 مئی کو بھارت کو وہ سبق سکھایا جو ہمیشہ یاد رکھے گا۔

لاہور میں داتا دربار کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جارحیت کے خلاف سرخرو ہوا، دنیا نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے کردار کو سراہا۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی پر اللّٰہ کے حضور سر بسجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو بھی اندازہ ہو گیا کہ ان کا سچا دوست پاکستان ہی ہے، ایرانی پارلیمنٹ میں ’پاکستان تشکر‘ کے نعرے لگے، شہداء کے جنازوں میں پاکستانی پرچم لہرائے گئے۔
مزیدپڑھیں:مون سون کا نیا اسپیل پاکستان میں داخل بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان

متعلقہ خبریں