اسلام آباد(اے بی این نیوز)سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر ہے کہ بجٹ میں اعلان کردہ تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ برائے سال 26-2025 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔
یہ اضافہ سویلین اور آرمڈ اور سول آرمڈ ملازمین کے لیے کیا گیا تھا۔اب وزارت خزانہ نے ان کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 10 فیصد اضافہ ہوگا۔
اس کے علاوہ وزارت خزانہ نے 30 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ جن ملازمین کو پہلے ڈسپیریٹی الاؤنس نہیں ملا تھا، اس بار ان کو یہ الاؤنس ملے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں اور ڈسپیریٹی الاؤنس پر عملدرآمد یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔
مزید پڑھیں :کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کا26 واں یوم شہادت آج عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے