اہم خبریں

گریڈ17 اور اوپر کے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنیکا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایک اور بڑی شرط پوری کر دی، اب گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک ہوں گے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے سول سرونٹس ترمیمی ایکٹ 2025 کا گزٹ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےگزٹ نوٹی فکیشن تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو بھجوا دیا۔

نوٹیفکیشن کے سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں سیکشن 15 کے بعد 15 (اے) کا اضافہ کر دیا گیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسران کےاثاثوں کی تفصیلات فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ذریعے پبلک کی جائیں گی، سرکاری افسران کو اپنےاہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرانا ہوں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری افسران ملکی اور غیر ملکی اثاثوں اور مالی حیثیت سے آگاہ کریں گے، سرکاری افسران کو اپنےاو رپنے اہل خانہ کے اثاثے ڈیجیٹل طور پر فائل کرنا ہوں گے، کسی بھی افسرکی ذاتی معلومات کی راز داری کاخیال رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں: لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،3 مطلوب دہشتگرد ہلاک

متعلقہ خبریں