لاہور(اے بی این نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حماد اظہر اور رانا شہباز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
پی ٹی آئی کے اکتوبر میں احتجاج اور پولیس پرتشدد کے کیس میں ہم پیشرفت سامنے آئی، عدالت نے روپوش رہنماؤں پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر اور رانا شہباز کو اشتہاری قرار دیا اور ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے ملزمان کو اشتہاری قرار دیا، عدالت نے تھانہ اسلام پورہ اور شفیق آباد کے دو مقدمات میں درخواست پر کارروائی کی۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت گرانے کے کسی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے،اے این پی کا اعلان