اہم خبریں

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کرنیکا فیصلہ

پشاور(اے بی این نیوز)محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاورمیں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔پولیس ترجمان کے مطابق موبائل فون سروس آج آٹھ محرم الحرام نماز جمعہ کے بعد بند کر دی جائے گی جو یوم عاشور (اتوار) کی شب 10 بجے کے بعد بحال کی جائے گی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام جلوسوں کے راستوں پر سکیورٹی کو مؤثر بنانے، حساس علاقوں میں نگرانی بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔سکیورٹی ادارے ڈرون کیمروں، سی سی ٹی وی اور دیگر ٹیکنالوجی کے ذریعے جلوسوں کی نگرانی بھی کرینگے۔
مزید پڑھیں: کراچی ،لیاری میں 5 منزلہ عمارت منہدم ،ریسکیوآپریشن جاری

متعلقہ خبریں