اسلام آباد(اے بی این نیوز)جمعہ کے روز کشمیر، بالائی خیبر پختونخواہ ،شمال مشرقی /جنوبی پنجاب ،خطہ پوٹھوہار، جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنےکے علاوہ جنوب مشرقی/زیریں سندھ ، شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخواہ، شمال مشرقی /جنوبی پنجاب ،خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا، پنجاب ، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں چند مقاما ت پر گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر تیز/موسلادھار بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: چراٹ 98، بنوں 26، پشاور سٹی 01، پنجاب: فیصل آباد 33، چکوال 28، کوٹ ادو 24، اٹک 14، ملتان سٹی 13، سیالکوٹ سٹی 08، منڈی بہاؤالدین 07، اسلام آباد (ایئرپورٹ 06، گولڑہ، زیروپوائنٹ 01)، حافظ آباد 05، راولپنڈی (چکلالہ، پیروداھی 03)، بلوچستان: خضدار 21، کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 20، سٹی 18) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دالبندین ،نوکنڈی48، بونجی ،سبی اورچلاس میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعہ (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں حبس اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔
جمعہ کے روز:اسلام آباد اور گردونواح میں گرم اور مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے .
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا اہم اقدام،تمام رجسٹریز میں ای فائلنگ سسٹم نافذ کر دیا گیا