اسلام آباد ( اے بی این نیوز )این ڈی ایم اےکا6تا10جولائی ملک بھرمیں بارش اورآندھی کاالرٹ جاری۔ این ڈی ایم اےنے6تا10جولائی متعددمقامات پرسیلاب کاالرٹ بھی جاری کردیا۔
6تا10جولائی اسلام آباد،راولپنڈی،چکوال،سرگودھا،فیصل آبادمیں بارش متوقع ہے۔ 6تا10جولائی لاہور،گوجرانوالہ،میانوالی اوراوکاڑہ میں بارش کاامکان ہے۔
6تا10جولائی ملتان،خانیوال،بہاولپور،بہاولنگراورڈی جی خان میں بارش کاامکان ہے۔
دیر،سوات،چترال،شانگلہ،بٹگرام اورصوابی میں بھی گرج کیساتھ بارش متوقع ہے۔ پشاور،نوشہرہ،چارسدہ،ملاکنڈ،ایبٹ آباد،بنوں میں بھی بارش کاامکان۔ گلگت،اسکردو،ہنزہ،دیامراورشگرمیں بھی بارشوں سےسیلابی صورتحال کاخدشہ ہے۔
6تا10جولائی مظفرآباد،وادی نیلم،حویلی اورباغ میں بھی موسلادھاربارش متوقع ہے۔ 6تا10جولائی سکھر،نوابشاہ،کشموراورحیدرآبادمیں بارش کاامکانہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کیوں نہیں ہو سکتی؟ تحریری فیصلہ جاری