اہم خبریں

ریلوے نے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا،اطلاق 4 جولائی سے ہوگا

اسلام آباد (اے بی این نیوز )ریلوے نے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا۔ ایکسپریس اور پسنجر ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیے گئے۔ کرایوں میں اضافے کا اطلاق 4 جولائی سے ہوگا۔ اضافے کا اطلاق شٹل، سیلونز اور تمام مسافر گاڑیوں پر ہوگا۔
ایڈوانس بکنگ پر بھی 2 فیصد اضافے کا اطلاق ہوگا۔ ڈائریکٹر آئی ٹی اور ڈی ایس کو عملدرآمد کی ہدایات جاری۔ ڈیزل مہنگا ہونے سے ریلوے کو ماہانہ 10 کروڑ 90 لاکھ کا نقصان۔
ریلوے نے ایک ماہ میں دوسری بار کرایے بڑھائے۔ 18 جون کو بھی ریلوے کرایوں میں 3 سے 4 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : مائیکروسافٹ کاپھر ہزاروں ملازمین کی برطرفی کا اعلان

متعلقہ خبریں