اہم خبریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرزنے کرائے بڑھادیئے

کراچی (اے بی این نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیئے۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی بڑھ گئے، شہروں کے درمیان چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 200 روپے تک اضافہ ہوا۔

کراچی کا کرایہ بڑھ کر 5200سے 5400 ہوگیا،سکھر 3250 سے 3400روپے،صادق آباد کا کرایہ 3 ہزار سے 3150کر دیا گیا،فیصل آباد کا کرایہ 760 سے بڑھ کر 830 روپے ہوگیا،مسافروں کا کہنا ہےبس اڈوں پر کرایوں کی مانیٹرنگ اور اضافہ کا مربوط نظام قائم کیا جائے تاکہ عوام کوریلیف مل سکے۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کاکہنا ہےضرورت سے زائد کرایہ بڑھانے والوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: شمالی کوریا کا یوکرین کیخلاف جنگ میں 30 ہزار فوجی روس بھیجنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں