اہم خبریں

اپنی چھت اپنا گھر ،پروگرام میں درخواست دینے والوں کیلئے اچھی خبر

لاہور (اے بی این نیوز) اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں درخواست دیتے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی ، چند ماہ میں 50 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شاندار منصوبہ اپنی چھت، اپنا گھر” تیزی سے کامیابی کی جانب گامزن ہے۔

اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت جون میں 50 ہزار سے زائد گھروں کا ٹارگٹ پورا ہوگیا، پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چند ماہ میں 50 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کا ریکارڈ قائم کردیا۔اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت مکان بنانے کیلئے 51911 سے زائد قرضے جاری کئے، پراجیکٹ کے تحت مختصر مدت میں 57 ارب 90 کروڑ روپے کے لون کا اجرا کیا۔

پراجیکٹ کے تحت 5293 مکانوں کی تعمیر مکمل ہوگئی اور گھر آباد ہوگئے تاہم 41 ہزار 324 گھروں کے تعمیر کا عمل تیزی سے جاری ہے۔پراجیکٹ کے تحت گھر بنانے والے مکینوں نے پراجیکٹ کو نعمت قرار دیا اور دفاتر کے چکر لگائے بغیر قرضوں کا اجرا جاری ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پراجیکٹ کامقصد عوام کیلئےآسانی اورسہولت پیدا کرنا ہے، سیاسی وابستگی سے بالاتر ہرم ستحق کوقرضہ مل رہاہے، ہم نے ریکارڈ بنایا ہے، اپنا ہی ریکارڈ خود توڑیں گے، نواز شریف کاویژن اپنی چھت، اپنا گھر” کے ذریعے حقیقت بن گیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزجمعرات03جولائی 2025سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں