اہم خبریں

بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا، برفانی جھیلیں پھٹنے اوردریاؤں میں طغیانی کا امکان

اسلام آباد(اے بی این نیوز)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 2 سے 8 جولائی 2025 کے دوران مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں اور ممکنہ سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 5 سے 8 جولائی کے دوران خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کا بہاؤ بڑھنے سے متصل دریاؤں میں طغیانی کا امکان ہے۔تربیلا ڈیم میں پانی کا بہاؤ بڑھنے سے نچلے درجے کے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلیں پھٹنے سے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

این ڈی ایم اے کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ عالمی موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا کو متاثر کر رہی ہے۔لاہور، سیالکوٹ اور نارووال میں اربن فلڈنگ جبکہ ڈی جی خان اور راجن پور کے پہاڑی ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ بارش اور تیز ہواؤں کے دوران کمزور ڈھانچوں، مٹی کی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈز سے دور رہیں۔آندھی اور طوفان کے دوران مرئیت بھی کم ہو سکتی ہے، جو حادثات کا باعث بن سکتی ہے، لہٰذا محتاط رہیں۔ بارشوں کے باعث مقامی دریاؤں اور نہروں میں پانی کا بہاؤ اچانک بڑھ جاتا ہے لہٰذا احتیاط کریں۔

مزید پڑھیں :مری جی پی او میدان جنگ بن گیا،دو گروپوں میں شدید لڑائی،پتھرائو،پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی

متعلقہ خبریں