اہم خبریں

مری جی پی او میدان جنگ بن گیا،دو گروپوں میں شدید لڑائی،پتھرائو،پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی

مری (اے بی این نیوز) مری شہر کے مصروف ترین علاقے جی پی او چوک کے قریب دو گروپوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا، جس کے دوران فائرنگ اور پتھراؤ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور شہریوں نے محفوظ مقامات پر پناہ لی۔

ڈی پی او مری نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر روانہ کر دی۔ اے ایس پی مری، ایس ایچ او مری، اور ایلیٹ فورس کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور صورتحال کو کنٹرول میں کرنے کی کوشش کی۔

اے ایس پی مری کے مطابق دونوں گروپوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور واقعے میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور ایسے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔پولیس کی موجودگی کے بعد صورتحال قابو میں ہے، تاہم مقامی افراد میں خوف کی فضا اب بھی برقرار ہے۔

مزید پڑھیں :سیاسی بات چیت کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں کاجیل سے خط ،اتفاق رائے کے ساتھ تمام باتیں طے ہوتی ہیں ، خواجہ آصف

متعلقہ خبریں