اہم خبریں

الیکشن کمیشن بےاختیار، آئین بےاثر ہو چکا ہے، جمہوریت کو دفن کرنے کا عمل مکمل ہونے والا ہے، رؤف حسن

اسلام آباد (اے بی این نیوز )رہنماپی ٹی آئی رؤف حسن نے اےبی این کےپروگرام’’بدلو‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار مستقل فیچر بن چکا ہے۔ ہماری ہمیشہ ڈیمانڈ رہی مذاکرات طاقت کے اصل مراکز سے ہوں۔
موجودہ حکومت مذاکرات کا اختیار بھی خود نہیں رکھتی۔ طاقتور حلقوں سے اجازت لیے بغیر حکومت کوئی فیصلہ نہیں کر سکتی۔ خواجہ آصف بھی “ہائبرڈ نظام” کا اعتراف کر چکے ہیں۔ مذاکرات کا فائدہ تب ہی جب اختیار رکھنے والے میز پر ہوں۔
حکومت کی کمزوری کھل کر سامنے آ چکی ہے۔ پاکستان کا نظام صرف ووٹ سے نہیں، کہیں اور سے بھی چلتا ہے۔ یہ ہائبرڈ سسٹم ہے، میں نہیں، خواجہ آصف کہہ رہے ہیں۔ یہ نظام مزید چلا، تو بحران بڑھتا جائے گا۔
اختیار کہیں اور، حکومت صرف چہرہ ہے۔ فیصلے حکومت نہیں، کوئی اور کر رہا ہے۔ جمہوریت کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملک سب کا ہے، فیصلہ چند کا نہیں ہو سکتا۔ سیٹوں کا فیصلہ اب عدالتوں سے لیا جا رہا ہے۔
الیکشن کمیشن بےاختیار، آئین بےاثر ہو چکا ہے۔ جمہوریت کو دفن کرنے کا عمل مکمل ہونے والا ہے۔ تاریخ گواہ ہے، ہم نے وقت پر آواز اٹھائی۔ اسٹیبلشمنٹ کا رول وقتی نہیں، مستقل بن چکا ہے۔
یہ جمہوریت نہیں، بندوبست ہے۔ مذاکرات اصل طاقت والوں سے ہونے چاہئیں۔ آئینی ادارے سیاسی برانچ بن کر رہ گئے ہیں۔ ہم خاموش رہے، تو کل کوئی بولنے والا نہیں بچے گا۔

مزید پڑھیں :قومی اسمبلی میں جماعتوں کی نئی پوزیشن ،حکمران اتحاد کی نشستیں 235 اپوزیشن 98 پر محدود

متعلقہ خبریں