اہم خبریں

کے پی حکومت گرا کر دکھائیں، سیاست چھوڑ دوں گا، علی امین گنڈا پور کا چیلنج

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ چیلنج کرتا ہوں کہ کے پی حکومت کو آئینی طریقے سے نہیں گرایا جاسکتا، آئینی طریقوں سے حکومت گرائی گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔خیبرپختونخوا ہاؤس میں پی ٹی آئی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص اکرم، جنید اکبر نے میڈیا کو بریفنگ دی۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ حکومت کو آئینی طریقے سے نہیں گرایا جا سکتا، جو چاہے جتنی طاقت چاہے لگا لے۔انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں اتحاد و اتفاق کا پیغام دیا گیا ہے، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ تحریک انصاف میں دراڑ پیدا کر سکتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو ایک نظریہ اور سوچ دی، اس وقت ریاست فرعونیت پر اتر چکی ہے، ہماری مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کی امانت ہے، اور ہم ثابت کریں گے کہ ٹرسٹ کے ٹرسٹی کیسے بنتے ہیں، ہم کسی کو نہیں روکیں گے اور نہ ہی کہیں گے کہ ہمارے خلاف نہ جائیں۔

مزید پڑھیں :ہم صرف عدالتوں کے ذریعے انصاف لیکر ہی باہر آئیں گے، یاسمین راشد

متعلقہ خبریں