کوٹ لکھپت ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشدنے کوٹ لکھپت جیل میں خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ہم جیلوں میں اپنے لیے نہیں اس ملک کے لیے بیٹھے ہیں۔
ہمیں پتہ ہے ہم بے گناہ ہیں اور یہ ہمیں سزائیں دیں گے۔
اپنے موقف سے ہم ایک قدم پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ ڈھائی سال کے بعد ہم نے مذاکرات کے حوالےسے بات کی۔ ہمارے ہزاروں کارکن پیشیوں پر آتے ہیں وہ سب ڈٹے ہوئے ہیں۔
میرے پاس جو ڈگریاں ہیں میں کسی بھی ملک میں جاسکتی تھیں۔
پاکستان ہمارا ملک ہے ہم اسے نہیں چھوڑیں گے۔ ہم صرف آئین اور قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں ۔ ہم صرف عدالتوں کے ذریعے انصاف لیکر ہی باہر آئیں گے۔
مزید پڑھیں :محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی نوید سنا دی، جا نئے کن کن شہروں میں باران متوقع ہے