اہم خبریں

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی نوید سنا دی، جا نئے کن کن شہروں میں باران متوقع ہے

کوئٹہ (اے بی این نیوز)محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں بارشوں کی نئی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں 3 جولائی سے 8 جولائی کے دوران بارشیں متوقع ہیں۔ ان بارشوں سے درجہ حرارت میں کمی اور موسم خوشگوار ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی اور وسطی بلوچستان کے کئی اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے۔ شیرانی، ژوب اور زیارت میں بارش کے واضح امکانات موجود ہیں۔ ان کے علاوہ موسیٰ خیل، دکی، لورالائی اور ہرنائی میں بھی بارش متوقع ہے، جو مقامی آبادی کے لیے خوش آئند خبر ہے۔

جنوبی بلوچستان کے علاقوں سبی، بارکھان، نصیرآباد اور اوستہ محمد میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ قلات، لسبیلہ، سوراب، خضدار اور آواران کے اضلاع میں بارش کے امکانات موجود ہیں، جو زراعت اور مقامی ماحول کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔

اسی طرح صحبت پور، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ماہرین موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں :سونا سینکڑوں روپے سستا ہو گیا،جا نئے آج فی تولہ قیمت کیا ہے

متعلقہ خبریں