اہم خبریں

اب مزاحمت اور مذاکرات ساتھ ساتھ چلیں گے،شاہ محمود قریشی

لاہور (اے بی این نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اب مزاحمت اور مذاکرات ساتھ ساتھ چلیں گے۔ مذاکرات کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔ چاہتے تھے مذاکرات مقتدر حلقوں کے ساتھ ہی ہوں۔
مقتدر حلقوں نے کہا کہ سیاست سیاسی جماعتوں کا کام ہے۔ اگر ایسا ہے تو پھر سیاستدانوں سے مذاکرات کی بات ہی کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی تک ہماری رسائی ہونی چاہیے۔ میرا سیاست میں 42 سال کا تجربہ ہے۔
بات کرنا چاہ رہے ہیں کوئی جواب نہ آئے تو پھر احتجاج کا آپشن ہی بچتا ہے۔ مذاکرات کی بات 2 سال جیل کاٹنے کے بعد کی۔ ہر چیز کا وقت ہوتا ہے سیاست میں ٹائمنگ بہت اہم ہوتی ہے۔
صحیح وقت آنے پر بتاؤں گا کہ کس سے بات ہونی چاہیے۔ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو چاہیے کہ ہم سے آ کر ملاقات کریں۔

مزید پڑھیں :سونا سینکڑوں روپے سستا ہو گیا،جا نئے آج فی تولہ قیمت کیا ہے

متعلقہ خبریں