کراچی (اے بی این نیوز) ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا 600 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 56 ہزار 200 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار 384 روپے ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 6 ڈالر سستا ہو کر 3342 ڈالر پر آ گیا ہے۔ عالمی اور مقامی سطح پر قیمتوں میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں اور زیورات کے خریداروں میں نئی دلچسپی دیکھی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں :سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد، اضافی مخصوص نشستیں بحال، معطلی کا نوٹیفکیشن واپس