اہم خبریں

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد، اضافی مخصوص نشستیں بحال، معطلی کا نوٹیفکیشن واپس

اسلام آباد (اے بی این نیوز)سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد۔ اضافی مخصوص نشستیں بحال۔ معطلی کا نوٹیفکیشن واپس۔ الیکشن کمیشن نے اضافی مخصوص نشستوں کانیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ 76 مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دے دی گئیں۔ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن 14۔ پیپلز پارٹی 4 اور جے یو آئی کو 3 اضافی نشستیں مل گئیں۔ قومی اسمبلی کی 21 ۔
پنجاب اسمبلی کی 24 خواتین اور 3 غیر مسلم ارکان کی رکنیت بحال ۔ سندھ اسمبلی سے 2 خواتین اور ایک غیر مسلم رکن بحال۔ خیبر پختونخوا کی 21 خواتین اور 4 غیر مسلم ارکان کی رکنیت بحال کر دی گئی۔

قومی اور تین صوبائی اسمبلیوں میں سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کو 44 نشستیں مل گئیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں جے یو آئی 10۔ ن لیگ 7۔ پی پی 6۔ اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کی ایک ایک نشست بحال۔ سمبلی میں ن لیگ 23۔ پی پی 2۔ ق لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کی ایک ایک اٖضافی نشست بحال۔ سندھ اسمبلی سے ایم کیو ایم ایک اور پی پی کی دو اضافی نشستیں مل گئیں ۔

مزید پڑھیں :دوبارہ سرکاری نوکری کرنے پر پنشنرز کو پچھلی پنشن وصولی کی اجازت

متعلقہ خبریں