اہم خبریں

باجوڑ،صدیق آباد پھاٹک میں ناوگئی روڈ پر بم دھماکہ،4افرادشہید،متعددزخمی

باجوڑ(اے بی این نیوز)باجوڑ میں تحصیل خار کے علاقے صدیق آباد پھاٹک میں ناوگئی روڈ پربم دھماکہ ہوا ہے،جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والوں میں اسسٹنٹ کمشنر،تحصیلدار،صوبیدار اور ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں،دھماکے میں سرکاری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا،بم دھماکے کی چار لاشیں خار اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: توہین عدالت کے الزام میں حاضر سروس جج گرفتار

متعلقہ خبریں