لاہور(اے بی این نیوز)سرکاری ملازمین کو تنخواہ صرف ڈیجیٹل طریقے سےہی دی جائیں گی، حکومت پنجاب نے تنخواہ کی ادائیگی کےلئے واضح ہدایت جاری کردی ۔
تفصیلات کےمطابق محکمہ خزانہ پنجاب چیک ، اور کیش کی صورت میں تنخواہ ادائیگی بند کردی ، صرف بینک اکاؤنٹ میں تنخواہ ادا کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔
نوٹی فکیشن کے ذریعے ملازمین کو آگاہ کیا گیا کہ صوبہ بھر میں سرکاری ملازمین کو 1 ستمبر 2025 تنخواہ بینک میں ملے گی، شفافیت کے لیے نقد اور چیک کی ادائیگی بند ہوگی۔تنخواہ کی ادائیگی ڈیجیٹل والٹس یا بینک آف پنجاب جیسے بائیومیٹرک پلیٹ فارمز سے ہوگی۔
مزید پڑھیں: ایک ساتھ دو چھٹیاں آگئیں، نوٹیفکیشن جاری