ریاض(اے بی این نیوز) سعودی عرب میں زچگی کے بعد ملازمت پیشہ خواتین کو 3 ماہ تک تنخواہ کے قانون پر عمل شروع ہوگیا۔سوشل سکیورٹی انشورنس پالیسی سے متعلق شاہی قانون کی منظوری 2 جولائی 2024 کو دی گئی تھی۔
سعودی جنرل سوشل انشورنس کے مطابق زچگی الاؤنس سعودی اور غیرملکی خواتین کے لیے یکساں ہوگا۔قانونی شرائط کے مطابق زچگی الاؤنس ولادت کے فوری بعد سے 3 ماہ تک ادا کیا جائے گا۔سعودی جنرل سوشل انشورنس کے مطابق اگر نومولود بیمار یا معذور ہو تو الاؤنس میں ایک ماہ کے لئے مشروط اضافہ ممکن ہوگا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزبدھ02 جولائی 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال