اہم خبریں

ہیٹ ویونےیورپ کواپنی لپیٹ میں لےلیا،برطانیہ میں آج سال کاسب سےگرم ترین دن ریکارڈ

لندن (  اے بی این نیوز   )ہیٹ ویونےیورپ کواپنی لپیٹ میں لےلیا۔ برطانیہ میں آج سال کاسب سےگرم ترین دن ریکارڈ۔ کینٹ میں درجہ حرارت 33.6سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔ انگلینڈکےجنوب مشرق میں درجہ حرارت میں مزیداضافےکی توقع ہے۔
فرانس میں ہیٹ ویوخطرناک ترین،ریڈالرٹ وارننگ جاری کر دی گئی۔ اٹلی میں درجہ حرارت میں اضافےکےباعث2افرادہلاک ہو گئے۔ پرتگال،سپین میں اس ہفتے سب سےزیادہ درجہ حرارت46ڈگری ریکارڈ کی گئی۔
فرانس اورنیدرلینڈزمیں سکول بند،درجہ حرارت40سے41ڈگری تک پہنچ گیا۔ فرانس کے16علاقوں میں ہیٹ ویوالرٹ کی بلندترین سطح نافذکردی گئی۔ ایفل ٹاورکی بالائی منزل بھی آج اورکل بندرہےگی،فرانسیسی حکام کااعلان۔
یورپی کسان شدیدگرمی کےباعث رات کوفصلیں کاٹنےپرمجبور۔ نیدرلینڈزکےکئی علاقوں میں بھی دوسرابلندترین ہیٹ الرٹ جاری کردیاگیا۔

مزید پڑھیں :پٹرول مہنگا ہو نے کے بعد سونے کی قیمت میں بھی ہزاروں روپے اضافہ،جانئے فی تولہ کتنی قیمت بڑھی

متعلقہ خبریں