اہم خبریں

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ، پشاور، بلوچستان، سندھ ، اسلام آباد ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کی تعیناتی کی منظوری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز          )چیف جسٹس یحیی آفرید ی کے زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ۔ ذرائع کے مطابق جسٹس عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری۔
جسٹس روزی خان کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری۔ جسٹس جنید غفار کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے جسٹس سرفرازڈوگر کے نام کی منظوری۔
16 رکنی جوڈیشل کمیشن میں جسٹس سرفراز ڈوگر کے حق میں 9 ووٹ پڑے۔ جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے جسٹس محسن اختر کیانی کے حق میں ووٹ دیا۔ جوڈیشل کمیشن کے 4 ممبران نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے حق میں ووٹ دیا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کسی جج کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔ جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی نے جسٹس سرفراز ڈوگر کے حق میں ووٹ دیا۔

مزید پڑھیں :مستونگ ، فتنہ الہندوستان کا بینک تحصیل آفس اور دفاتر پر حملہ ،بچہ جاں بحق، 7افراد زخمی ، 2 خوارج ہلاک

متعلقہ خبریں