استنبول (اے بی این نیوز)ترکیہ کے مغربی صوبے ازمیر کے جنگلوں میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا،آگ کے باعث 50 ہزارسے زائد افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا۔
آگ کے باعث ازمیر ایئرپورٹ پر پروازیں معطل کردی گئیں،بیک وقت 6 مقامات پر شعلے بھڑک رہے ہیں،ترک حکام کےمطابق آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹرز،فائر فائٹنگ طیارے۔ فائر انجن اور ہزار سے زائد اہلکار مصروف عمل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صوبے ازمیر کے جنگل میں لگی آگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاپاکستان اپنے ترک بہن بھائیوں سے مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے،ضرورت پڑنے پر ترکیہ کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں،امید ہےکم سےکم نقصان کے ساتھ آگ پر جلد قابو پالیا جائے گا
اسلام آباد ہائیکورٹ،اغواء اور قتل کیس میں عمرقید کی سزا پانے والا ملزم بری