اسلام آباد (اے بی این نیوز )سپریم کورٹ مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ۔ مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستوں پر سماعت مکمل ۔ سپریم کورٹ آئینی بینچ نے کہا کہ مختصر فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔ سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواستوں پر آج 17 ویں سماعت ہوئی ۔ سنی اتحاد کونسل نے مئی 2024 میں مخصوص نشستوں کیلئے نظر ثانی درخواست دائر کی تھی ۔ سپریم کورٹ کے 13 رکنی فل کورٹ نے 12 جولائی 2024 کو 8 ججز کی اکثریت سے نشستیں پی ٹی آئی کو دیں ۔
جولائی 2024 میں ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور اگست میں الیکشن کمیشن نے نظر ثانی درخواستیں دائر کیں ۔ جسٹس عائشہ اور جسٹس عقیل عباسی 6 مئی کو درخواستیں مسترد کر کے آئینی بنچ سے الگ ہوئے ۔
17ویں سماعت پر جسٹس صلاح الدین پنہورنے کیس سننے سے معذرت کی ۔ الیکشن کمیشن ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے متاثرہ خواتین کے وکیل مخدوم علی خان کے دلائل اپنائے ۔ الیکشن کمشین ، مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنی تحریری معروضات بھی جمع کرائیں ۔
پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔ اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان نے عدالت کو معاونت کے طور ر دلائل دیئے۔
مزید پڑھیں :دریائے سوات میں انتہائی درجے کے سیلاب کا خطرہ، پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ کے اضلاع کو ہائی الرٹ کر دیا گیا