لاہور(اے بی این نیوز)پنجاب بھر میں محرم الحرام سکیورٹی کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی،یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ رہے گی،محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کےتحت صوبہ میں7 قسم کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں،محرم الحرام کےدوران صرف منظورشدہ جلوس اور مجالس کی اجازت ہوگی،عوامی مقامات پرہرقسم کےہتھیار اور آتش گیرمواد کی نمائش پرپابندی ہوگی،عوامی جذبات اور فرقوں کو بھڑکانے والے اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔م
حکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہےکہ کسی بھی ذرائع سےفرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والےبیانات اورتبصروں پر دفعہ 144 نافذ ہے،جلوس کےراستوں پرعمارتوں کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر پر پابندی ہوگی۔
اس کے علاوہ عمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنے پر بھی پابندی عائد ہے،جبکہ جلوس کے دوران راستےمیں واقع عمارتوں کی چھتوں یا دکانوں کے تھڑوں پرجمع ہونےپرپابندی ہوگی۔بزرگ،خواتین اورقانون نافذ کرنےوالےاہلکاروں کے علاوہ ڈبل سواری پر پابندی ہوگی،ڈبل سواری کے علاوہ تمام پابندیوں کا اطلاق یکم سے 10 محرم الحرام تک ہوگا،ڈبل سواری پرپابندی کا اطلاق 9 اور10محرم الحرام کو ہوگا۔
مزید پڑھیں: حیدرآباد، سات سالہ بچے کی تھانے جاکر محلے کی خواتین کی شکایت