اہم خبریں

فردونیوکلیئر سائٹ پر حملے کیلئے منصوبہ بندی کے تحت ڈیزائن ہتھیار استعمال کیے،امریکی وزیردفاع

واشنگٹن (اے بی این نیوز )امریکی وزیردفاع نے کہا کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے کہا ایرانی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔ بعض امریکی چینلز کا مقصد صرف ٹرمپ کی مخالفت کرنارہ گیا ہے۔
ٹرمپ کیخلاف امریکی میڈیا مخالف برائے مخالف کی پالیسی پر چل رہاہے۔ امریکی چیئر مین جوائنٹ چیفس نے کہا کہ قطر میں امریکی ایئر بیس پر حملے سے پہلے ایرانی حملے کی اطلاع مل گئی تھی۔ پیر کی صبح ہمیں اطلاع ملی کہ ایران امریکی ایئر بیسز پر حملہ کر سکتا ہے۔ امریکی وزیر دفاع اور پینٹاگون حکام نے نیوز بریفنگ دیتے ہو ئے
امریکی جنرل ڈین کین نے کہا کہ ہم نے قطر میں امریکی ایئربیس پر ایرانی حملے کو ناکام بنایا،قطر پر ایرانی میزائل حملوں کو ہماری افواج نے مہارت سے ناکام بنایا۔ آپریشن مڈنائٹ ہیمر میں شامل فوجیوں کا شکریہ اداکرتے ہیں۔
ہمارے پاس 2منٹ تھے جس میں حملے کا جواب دینا تھا،ایرانی حملے کا دفاع امریکا کی صلاحیتوں کو ثابت کرتا ہے۔ ایران نے بڑا حملہ کیا جسے ناکام بنایا،امریکا نے بڑی تعداد میں مزائل فائر کیے ۔
نہیں بتاسکتا ہم نے حملہ ناکام بنانے کیلئے کتنے میزائل استعمال کیے۔ فردونیوکلیئر سائٹ پر حملے کیلئے منصوبہ بندی کے تحت ڈیزائن ہتھیار استعمال کیے۔ امریکی جنرل نے کہا ہم نے قطر میں امریکی ایئربیس پر ایرانی حملے کو ناکام بنایا،قطر پر ایرانی میزائل حملوں کو ہماری افواج نے مہارت سے ناکام بنایا۔ آپریشن مڈنائٹ ہیمر میں شامل فوجیوں کا شکریہ اداکرتے ہیں۔
ہمارے پاس 2منٹ تھے جس میں حملے کا جواب دینا تھا۔ ایرانی حملے کا دفاع امریکا کی صلاحیتوں کو ثابت کرتا ہے۔ ایران نے بڑا حملہ کیا جسے ناکام بنایا،امریکا نے بڑی تعداد میں مزائل فائر کیے۔
نہیں بتاسکتا ہم نے حملہ ناکام بنانے کیلئے کتنے میزائل استعمال کیے۔ فردونیوکلیئر سائٹ پر حملے کیلئے منصوبہ بندی کے تحت ڈیزائن ہتھیار استعمال کیے۔
امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران پرانتہائی کامیاب حملےکیےگئے۔ بعض امریکی چینلز من گھڑت خبریں چلارہے ہیں ۔ حملےمیں ایران کی جوہری صلاحیت کونقصان پہنچایاگیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخ کے سب سے مشکل فوجی آپریشن کا حکم دیا۔
امریکی فوج نے کامیابی کیساتھ آپریشن کو مکمل کیا۔ ایران کی جوہری تنصیبات مکمل طورپر تباہ ہوگئیں۔ آپریشن کے نتیجے میں ایران اوراسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہوئی۔ امریکی آپریشن کا مقصد خطے میں جنگ ختم کرنا تھا۔
ایران میں جوہری تنصیبات پر انتہائی کامیاب حملہ کیا گیا۔ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے بھی کہا ایرانی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔ بعض امریکی چینلز کا مقصد صرف ٹرمپ کی مخالفت کرنارہ گیا ہے۔
صدر ٹرمپ جو بھی کرتے ہیں امریکی میڈیا مخالف ہی کرتا ہے۔ ایران اپنے لوگوں کو مطمعین کرنے کیلئے دعوے کررہا ہے۔ سی آئی اے کی رپورٹ ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات کونقصان ہوا ہے۔ رپورٹ ہے کہ ایرانی ایٹمی تنصیبات کو پہنچنے والا نقصان برسوں میں ختم ہوگا۔
تنقید کرنے والے صدر ٹرمپ کی کامیابی نہیں چاہتے۔ یہ لوگوں کا ذہن خراب کرتے ہیں رپورٹ گھما پھرا کر پیش کرتے ہیں۔ ایران پر حملوں اورایئربیس پر ایرانی حملے ناکام بنانے میں ہماری فوج کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ ٹرمپ پر تنقید کیلئے آپ امریکی فوج کے آپریشن کو کم تربنارہے ہیں۔ چند میڈیا ہاؤسز نے ایجنڈے کے تحت خفیہ رپورٹ کا ایک مخصوص حصہ لیک کیا۔

مزید پڑھیں :قومی اسمبلی کااجلاس،فنانس بل 2025شق پانچ کثرت رائےسےمنظور،سولر سستا ہو گیا

متعلقہ خبریں