اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ چند سالوں میں اپنا وزن نمایاں طور پر کم کرکے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے۔ بہت سے صارفین نے کہا کہ وہ Ozempic ایک دوا جو عام طور پر ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کو تجویز کی جاتی ہے اور وزن کم کرنے میں بھی مددگار سمجھی جاتی ہے) استعمال کر رہے ہیں۔
جب بلاول بھٹو سے ان کے وزن میں کمی کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کا وزن کیسے کم ہوا اور اس بارے میں کوئی ٹپس بتائیں۔ اس کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے ورزش کا شوق نہیں تھا لیکن میرے خاندان میں شوگر کا مسئلہ ہے جس کے بعد میں نے چیزوں کو سنجیدگی سے لینا شروع کیا۔
ڈائٹ پلان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کاربوہائیڈریٹس اور شوگر نہیں لیتا اور پروٹین زیادہ لیتا ہوں۔ میں جوار کی روٹی سبزیوں اور دالوں کے ساتھ کھاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک دو سال سے اس پر سختی سے عمل کر رہا ہوں۔ بلاول نے کہا کہ پہلے مجھے ان چیزوں میں بالکل دلچسپی نہیں تھی جیسے میں کیا کھا رہا ہوں اور جم کیا ہے۔
مزید سوال کیا کہ آپ کے بارے میں بھی میمز بنتے ہیں تو کیا آپ ان سے لطف اندوز ہوتے ہیں، جس پر انہوں نے کہا کہ میں میمز نہیں دیکھتا، لیکن جب کبھی کوئی چیز وائرل ہوجاتی ہے تو دوست اسے شیئر کرتے ہیں اور پھر میں اسے دیکھتا ہوں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بلاول بھٹو کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ وزن کیسے کم کیا جائے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ‘چینی اور روٹی کھانا چھوڑ دو، ورزش شروع کرو اور جم جا ئو.
مزید پڑھیں :فیلڈمارشل عاصم منیرمتاثرکن شخصیت ہیں،امریکی صدرڈونلڈٹرمپ