کراچی،سردی کی شدت میں اضافے کےساتھ ساتھ گیس لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ
کراچی(نیوزڈیسک)کراچی،سردی کی شدت میں اضافے کےساتھ ساتھ گیس لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ، کراچی کے گیس صارفین کیلئے بری خبر آگئی، گیس کی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ ہوگا،گمبٹ گیس فیلڈ میں فنی خرابی کے باعث ایس ایس جی سی کو گیس کی فراہمی میں مزید کمی کا سامنا ہے۔جمعہ کو تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کیلئے گیس کی لوڈشیڈنگ اورکم پریشر میں مزید اضافہ ہوگیا،ایس ایس جی سی کو پہلے ہی 350سے 400ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے،گمبٹ گیس فیلڈ سے گیس کم ہونے سے سسٹم میں 450ایم ایم سی ایف ڈی گیس کم ہو جائے گی۔