جیکب آباد(اے بی این نیوز)جیکب آباد میں مویشی منڈی کےقریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے،جس کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔دھماکے کےبعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقےکوگھیرےمیں لےلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا پتا لگایا جارہا ہے۔
ترجمان ریلوےکا کہنا ہےکہ پاکستان ریلوے نےریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے،دھماکے سےجعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،بوگیاں ڈی ریل ہونے کی وجہ کا تعین کیا جارہا ہے،سیکیورٹی فورسز کسی ممکنہ تخریب کار کی تفتیش کررہی ہیں۔ریلوے حکام کےمطابق ،کوئی جان نقصان نہیں ہوا،ٹرین کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی۔
مزید پڑھیں: نان کسٹم سگریٹوں کے خلاف آپریشن،ملزمان کا ایف بی آر ٹیم پر جان لیوا حملہ